اسلامی جمعیت طالبات کا 58واں یوم تاسیس، عزم کی تجدید کا عہد

 اسلامی جمعیت طالبات کا 58واں یوم تاسیس، عزم کی تجدید کا عہد

طالبات کو دین کا درست فہم، فکری پختگی کی جدوجہد جاری رکھیں گے :ناظمہ اعلیٰ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ حلیمہ سعدیہ نے جمعیت طالبات کے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان اپنے قیام کے 58ویں سال میں داخل ہو چکی ہے ۔ یہ نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط اس جدوجہد کی یاد دہانی ہے جس کا مقصد پاکستان کی طالبات کو دین کی روشنی سے آراستہ کرنا، ان کی فکری و اخلاقی تربیت کرنا، انہیں باشعور بنانا اور معاشرے کی تعمیر و اصلاح کے لیے تیار کرنا ہے ۔ جمعیت کا 58واں یوم تاسیس اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت پر شکر ادا کرنے اور اپنے مقصد و عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے ۔ ہم اس عزم کو تازہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی طالبات کو دین کا درست فہم، فکری پختگی اور کردار کی مضبوطی فراہم کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ہمارا یقین ہے کہ قوموں کی تعمیر ان کی نسلوں کی تربیت سے ہوتی ہے اور طالبات اس تعمیر میں بنیادی کردار کی حامل ہیں۔ آج جب معاشرہ فکری انتشار اور تہذیبی چیلنجز کا شکار ہے ، جمعیت اپنی ذمہ داری کو پہلے سے زیادہ اہم سمجھتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی مدد پر بھروسہ کرتے ہوئے اس قافلے کو آگے بڑھانے اور پاکستان کی طالبات کو علم اور دعوتِ دین کی جدوجہد میں شریک کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...