بلاول بھٹو کی 38ویں سالگرہ شورکوٹ بار میں کیک کاٹا گیا
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر شورکوٹ بار میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس کا اہتمام امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کیا۔
تقریب میں وکلا، پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکا نے بلاول بھٹو زرداری کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی، جبکہ کیک کاٹ کر سالگرہ کی خوشی منائی گئی۔ شرکا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے روایتی نعرے ‘‘روٹی، کپڑا اور مکان’’ کا بھی اعادہ کیا۔تقریب میں چوہدری شہباز علی تگہ، معیز شفقت ایڈووکیٹ، غلام مصطفیٰ لنگاہ ایڈووکیٹ، خرم گیلانی ایڈووکیٹ، خان عابد علی رجبانہ سیال، پیر سید صاحب سلطان ایڈووکیٹ، پیر سید کمال سلطان ایڈووکیٹ، رانا تنویر ایڈووکیٹ، عنصر عباس سیال، صابر ہاشمی، جمشید رحمانی سمیت دیگر وکلا، کارکنان اور معززین نے شرکت کی۔ شرکا نے بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments