مکوآنہ میں پانچویں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰؐ کا انعقاد
ہمیں اپنی زندگیوں کو آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا چاہیے :مقررین
مکوآنہ (نمائندہ دنیا) چک نمبر 108 گ۔ب سائیں دی کھوئی میں مرزا رضوان بیگ کی رہائش گاہ پر پانچویں سالانہ نور کی برسات عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہل علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ معروف نعت خواں باروی برادران، محمد اعظم قادری، حافظ نور سلطان صدیقی، افتخار رضا قادری، قاری حاجی شبیر طاہری نعیمی، محمد آصف نقشبندی اور صغیر احمد نقشبندی نے بارگاہ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔محفل سے خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا عمران آسی، حضرت علامہ مولانا عبدالحمید چشتی اور پیر سید فصیح الحسن شاہ نے کیا۔ مقررین نے سیرت طیبہ ﷺ، عشق رسول ﷺ اور حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لیے نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ بہترین نمونہ ہے اور ہمیں اپنی زندگیوں کو آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا چاہیے ۔ محفل کے اختتام پر بانی محفل مرزا رضوان بیگ کی جانب سے قاری محمد فیصل عطاری کو مکمل عمرہ پیکج بھی دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments