ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ

ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ

اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز حاکم خان کی زیر صدارت جیل ہیلتھ کونسل کااجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز حاکم خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل رانا عرفان سلیمان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیضان ارشد اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات، ادویات کی دستیابی اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل رانا عرفان سلیمان نے اجلاس کو قیدیوں کے لیے طبی سہولیات اور صحت کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز حاکم خان نے کہا کہ قیدیوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ قیدیوں کے علاج معالجے ، ادویات کی دستیابی اور دیگر بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صحت کی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...