چک 33 ج ب میں سڑک کے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح

چک 33 ج ب میں سڑک کے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح :رانا ثنا اللہ، اجمل آصف

فیصل آباد (نمائندہ دنیا)چک نمبر 33 ج ب میں سڑک کے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور میاں اجمل آصف نے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور میاں اجمل آصف نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کو بہتر انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر جاری رہے گا اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور مقامی آبادی کے مسائل میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے سڑک کے ترقیاتی منصوبے کے افتتاح پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور میاں اجمل آصف کی کاوشوں کو سراہا اور علاقے میں مزید ترقیاتی کام جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...