جھمرہ :رشتے کے تنازع پر گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج
اختر کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے دوران ملزموں نے حملہ کیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ جھمرہ کے علاقے میں اختر نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کی شادی کی تقریب کے دوران ملزموں نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر حملہ کیا اور فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا، جبکہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ مدعی کے مطابق ملزموں نے اس کی بیٹی کے شوہر کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے اور رشتہ ختم کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments