ڈجکوٹ ٹراما سنٹر کی 100 بستروں پر مشتمل عمارت مکمل

ڈجکوٹ ٹراما سنٹر کی 100 بستروں پر مشتمل عمارت مکمل

ٹراما سنٹر کیلئے 191 آسامیوں کی منظوری کی درخواست بھی ارسال کردی گئی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شعبہ صحت سے متعلق اقدامات کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈجکوٹ میں 100 بستروں پر مشتمل ٹراما سنٹر کی عمارت مکمل کرکے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سپرد کردی گئی ہے، جبکہ ہسپتال کے مؤثر آغاز کیلئے 191 آسامیوں کی منظوری کی درخواست سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کو ارسال کردی گئی ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شہزاد محمود نے ٹراما سنٹر کا دورہ کرکے عمارت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی خصوصی کاوشوں سے ٹراما سنٹر کی عمارت مکمل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد مریضوں کو یہاں جدید اور معیاری طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...