کمشنر کا ڈسٹرکٹ بار کا دورہ، وکلا کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

 کمشنر کا ڈسٹرکٹ بار کا دورہ، وکلا کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

ضلع کچہری میں اضافی سٹریٹ لائٹس، بارشی پانی کیلئے زیر زمین تالاب بنانیکا اعلانپنجاب سروس ٹربیونل کے مقدمات کیلئے کمشنر آفس میں دفتر مختص کرنیکا بھی فیصلہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جنیجو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رنگزیب گورایہ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر ذیشان احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں طارق محمود، نائب صدر رانا راشد علی خاں، سیکرٹری بار کلیم اللہ گل، جوائنٹ سیکرٹری ملک ساجد شکیل اور ایگزیکٹو ممبران نے کمشنر کا استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن آنا ان کیلئے باعث اعزاز ہے۔ انتظامیہ وکلا برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ کمشنر نے وکلا کی نشاندہی پر ضلع کچہری میں اضافی سٹریٹ لائٹس لگوانے کی یقین دہانی کرائی اور ڈپٹی کمشنر کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ نائب صدر بار ایسوسی ایشن کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ پنجاب سروس ٹربیونل کے مقدمات کی سماعت کیلئے ٹربیونل کے رکن کو کمشنر آفس میں دفتر مختص کیا جائے گا تاکہ فیصل آباد ڈویژن کے سرکاری ملازمین مقامی سطح پر اپنی اپیلیں دائر کر سکیں۔

انہوں نے ضلع کچہری میں بارشی پانی کے نکاس کیلئے زیر زمین تالاب بنوانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک غیر سرکاری تنظیم کو ذمہ داری سونپی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر کام کرنے والی ایک ماحولیاتی تنظیم کے تعاون سے شہر میں چار تالاب بھی بنائے جا رہے ہیں۔سرکاری سکولوں میں وظائف کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے قرآن مجید کلاس کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ بار کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...