دوائی لینے ہسپتال جانے والی 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے علامہ اقبال کالونی کی رہائشی فرزانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی گھر سے ہسپتال دوائی لینے گئی، لیکن واپس نہ آئی۔
خاتون کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments