جھنگ : ملک کی پہلی آن لائن چیمبر مارکیٹ قائم کرنیکا اعلان

جھنگ : ملک کی پہلی آن لائن چیمبر مارکیٹ قائم کرنیکا اعلان

‘‘جھنگ چیمبر مارکیٹ’’ نام تجویز،پہلے سال 300 دکانیں آن لائن لانے کا ہدف

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر کمانڈر (ر) صہیب فاروق نے پاکستان کی پہلی آن لائن چیمبر مارکیٹ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ مجوزہ مارکیٹ کا نام ‘‘جھنگ چیمبر مارکیٹ’’ رکھا گیا ہے ، جبکہ اس مقصد کے لیے ویب سائٹ کا نام بھی محفوظ کر لیا گیا ہے ۔ منصوبے کے پہلے سال 300 دکانوں کو آن لائن لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ منصوبے پر تیزی سے کام شروع کرنے کے لیے چیمبر کے ارکان پر مشتمل 15 رکنی ڈیجیٹل ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے ، جو آئندہ 20 روز میں ویب سائٹ اور آن لائن کاروباری نظام تیار کرنے کے ساتھ منصوبے کے مختلف مراحل کی نگرانی کرے گی۔

چیمبر انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر کے 2 ہزار دکانداروں کو آن لائن کاروبار کی تربیت دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے 20 تربیتی مراکز قائم کیے جائیں گے ، جن میں 10 مراکز جھنگ شہر جبکہ شورکوٹ، شورکوٹ کینٹ، احمد پور سیال، اٹھارہ ہزاری اور شاہ جیونہ میں دو، دو مراکز شامل ہوں گے ۔ دکانداروں کو شام کے وقت ایک گھنٹے کی کلاسوں میں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ کاروبار متاثر کیے بغیر آن لائن تجارت کے طریقہ کار سے آگاہی حاصل کر سکیں۔ چیمبر کے رکن دکانداروں کو تربیت مفت فراہم کی جائے گی، جبکہ غیر رکن دکانداروں کے لیے دو ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے ۔ دکاندار اپنی مصنوعات خود بھی آن لائن پیش کر سکیں گے ، تاہم پہلے مرحلے میں 300 دکانداروں کی ویب سائٹس چیمبر کی جانب سے تیار کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...