ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ناقابلِ فراموش :پیپلز لیبر بیورو

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ناقابلِ فراموش :پیپلز لیبر بیورو

زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں،خراج تحسین پیش کرتے ہیں : رہنما

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پیپلز ٹریڈرز سیل فیصل آباد کے سٹی صدر آفتاب احمد بٹ، پیپلز لیبر بیورو فیصل آباد کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری لال حسین راشد، سٹڈی سرکل پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی رہنما رفیق عمار بھٹی، پی ایل بی سٹی فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری سید علی اکبر کاظمی چندے شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے عظیم محب وطن پاکستانی صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ ایٹم بم کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان اقوامِ عالم میں پاکستان کے دشمنوں کے لیے خوف کی علامت تھے ۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔

پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے ہیرو شہید قائدِ عوام بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اللہ کے فضل کے بعد محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی انتھک محنت کی بدولت آج پاکستان دنیا بھر میں ایک پُرامن ایٹمی اسلامی قوت کے طور پر جانا جاتا ہے ۔پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے ڈویژنل صدر چودھر ی خادم حسین اور پی ایل بی کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات محمد طاہر شیخ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عظیم شخصیت پاکستان کے ایٹمی و اسلامی افق پر چمکتا ہوا روشن ستارہ ہے ۔ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پانچویں برسی پر ان کی قومی، ملی اور ملکی خدمات کو پاکستان بھر کے عوام اور پیپلز لیبر بیورو فیصل آباد کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...