ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر سے چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر سے چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

صنعتی زون کے قیام، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، تاجروں کے مسائل پر گفتگو

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک سے ٹوبہ ٹیک سنگھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر حاکم خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران صنعتی زون کے قیام، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور ضلع میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے وفد کو ای بز پنجاب کے ذریعے کاروبار کی آن لائن رجسٹریشن، متعلقہ اجازت ناموں اور لائسنس کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کا مقصد کاروباری افراد کے لیے سرکاری امور کی انجام دہی آسان بنانا اور کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینا ہے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر حاکم خان نے وفد کو آن لائن کاروباری رجسٹریشن کے حوالے سے قائم معلوماتی ڈیسک کا دورہ بھی کروایا، جہاں رجسٹریشن کے طریقہ کار سے متعلق رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ صنعتی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت کو تقویت ملے گی۔ چیمبر آف کامرس کے وفد نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ضلع میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، مقامی صنعتوں کے استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...