گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمد، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ستیانہ پولیس نے گرفتار ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر بتائے گئے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کیا، جو مبینہ طور پر واردات کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔ پولیس نے برآمد شدہ اسلحہ قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments