دو بھائیوں کے قتل کیس کا فیصلہ، ملزم کو سزائے موت
7سال پہلے فائرنگ سے کانسٹیبل محبوب اور بھائی ایوب جاں بحق ہو گئے تھے
پینسرہ (نمائندہ دنیا) سات سال قبل دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محبوب گجر اور اس کے بھائی ایوب گجر کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ معزز عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پرمجرم وارث مسیح کو سزائے موت سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق سات سال قبل چک نمبر 65 ج ب کے قریب دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں علاقے کے رہائشی پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محبوب گجر اور اس کا بھائی ایوب گجر جاں بحق ہوگئے تھے ۔ واقعے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیا گیا اور کیس کی عدالتی کارروائی جاری رہی۔ سات سال بعد عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم وارث مسیح کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments