ویلفیئر سوسائٹی کا بلڈ کیمپ، سو سے زائد نوجوانوں کے بلڈ گروپس چیک
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ کے نواحی چک نمبر 563 سلہریانوالہ میں ہم قدم ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام بلڈ کیمپ منعقد کیا گیا۔۔۔
جس کا مقصد یونین کونسل کی سطح پر خون کے عطیات کی کمی پوری کرنے کے لیے نوجوانوں کو متحرک کرنا اور ضرورت مند مریضوں کو خون کی فراہمی میں مدد دینا تھا۔ بلڈ کیمپ کے انعقاد میں رانا مزمل حسین نے خصوصی کاوشیں کیں۔ کیمپ کے دوران 100 سے زائد نوجوانوں کے بلڈ گروپس چیک کیے گئے ، جبکہ نوجوانوں نے ضرورت کے وقت خون عطیہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments