بھوآنہ : نہر کا بند ٹوٹ گیا، فصلیں زیر آب آگئیں

 بھوآنہ : نہر کا بند ٹوٹ گیا، فصلیں زیر آب آگئیں

اڈا پٹھان کوٹ کے قریب پانی آبادیوں اور زرعی اراضی میں داخل مرمت کا مطالبہ

 بھوآنہ (نمائندہ دنیا، ) اڈا پٹھان کوٹ کے قریب حسین آباد اور مَمُوندے والا کے نزدیک نہر کا بند ٹوٹنے سے پانی قریبی آبادیوں اور زرعی اراضی میں داخل ہوگیا، جبکہ کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ نہری پانی پھیلنے سے متاثرہ کسانوں کو مالی نقصان کا خدشہ ہے ۔ اطلاع ملنے پر محکمہ انہار امین پور بنگلہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جبکہ نہر کے ٹوٹے ہوئے بند کی مرمت کے لیے مشینری پہنچائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ متاثرہ کسانوں نے نہر کے بند کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے ، جبکہ اہل علاقہ نے مزید نقصان سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے اور متاثرہ زرعی اراضی و فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لینے پر زور دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...