ماموں کانجن : 13ویں محفل حسن قرأت و ذکر مصطفیٰ کا انعقاد
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) ماموں کانجن میں فرینڈز نعت کونسل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 13ویں محفل حسن قرأت و ذکر مصطفیٰ ؐ شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔
غوثیہ کالونی ماموں کانجن میں منعقدہ محفل حسن قرأت و ذکر مصطفیٰؐ نے شرکاء کے دل موہ لیے۔ ثنا خوانوں میں معروف نعت خواں عبدالغفار نظامی، مسعود فرید چشتی اور علی رضا قادری شامل تھے ۔ قرآن کریم کی تلاوت کا شرف قاری عبدالروف عبداللہ آف دیپالپور نے حاصل کیا۔ علاوہ ازیں انٹرنیشنل قراء قاری محمد عثمان افضل ماموں کانجن، قاری یاسر مظہر، قاری رجا ایوب آف تنزانیہ اور قاری احمد عادل الدیب آف مصر نے بھی اپنے خوبصورت انداز اور دلنشیں آواز میں تلاوت قرآن پاک کرکے شرکاء محفل پر وجد طاری کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments