ویمن یونیورسٹی : وضو کے پانی کو دوبارہ استعمال کرنیکا منصوبہ مکمل

  ویمن یونیورسٹی : وضو کے پانی کو دوبارہ استعمال کرنیکا منصوبہ مکمل

باغبانی کے لیے بجلی کی کھپت میں 55 فیصد کمی اور زیرزمین پانی کا تحفظ ممکن ہوگا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغئہ امتیاز) کے ماحول دوست وژن کے تحت خواتین کے وضو خانے کے استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا۔منصوبے کے تحت 21 ہزار 500 لیٹر گنجائش کا زیرزمین آر سی سی ٹینک تعمیر کیا گیا ہے، جس میں جمع ہونے والا پانی یونیورسٹی کے لانز کی آبپاشی اور راستوں کی دھلائی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس اقدام سے تازہ زیرزمین پانی کے استعمال میں کمی آئے گی۔ استعمال شدہ پانی کی فراہمی کے لیے کم بجلی خرچ کرنے والا مونو بلاک پمپ نصب کیا گیا ہے، جس کے ذریعے باغبانی کے لیے بجلی کی کھپت میں کم از کم 55 فیصد کمی ممکن ہوئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ منصوبہ قدرتی وسائل کے تحفظ، توانائی کی بچت اور ماحول دوست اقدامات کی اہم مثال ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...