گیس کا شدید بحران برقرار، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

 گیس کا شدید بحران برقرار، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

روزانہ چھ گھنٹے گیس کی فراہمی، کم پریشر سے کھانا بنانے میں دشواری

 فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سوئی گیس حکام کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے باعث گزشتہ کئی سال سے جاری گیس کی قلت اور طویل بندش کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ شہر میں روزانہ محض چھ گھنٹے مختلف اوقات میں سوئی گیس فراہم کی جاتی ہے، جبکہ اس دوران بھی پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے خواتین کو گھروں میں کھانا پکانے سمیت دیگر گھریلو امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے اور ایک کروڑ سے زائد آبادی والے صنعتی شہر فیصل آباد میں گزشتہ کئی سال سے سوئی گیس کی قلت اور طویل لوڈشیڈنگ کا مسئلہ درپیش ہے۔

ذرائع کے مطابق سوئی گیس حکام کی جانب سے پورے دن میں مختلف اوقات کے دوران محض چھ گھنٹے گیس فراہم کی جاتی ہے ، تاہم اس دوران بھی پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث شہریوں کے لیے کھانا پکانا اور دیگر گھریلو امور انجام دینا محال ہو جاتا ہے ۔ فیصل آباد کے علاقوں ڈی ٹائپ کالونی، ملت کالونی، سمن آباد، نثار کالونی، بٹالہ کالونی، علامہ اقبال کالونی، منصور آباد، غلام محمد آباد، رضا آباد، جھنگ روڈ، شاداب کالونی، گلفشاں کالونی اور مدینہ ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ کئی سال سے جاری ہے ، جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سالہا سال سے جاری گیس کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کیلئے مؤثر اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...