24ویں سالانہ آفتابِ نبوت کانفرنس 6نومبر کو منعقد ہوگی

 24ویں سالانہ آفتابِ نبوت کانفرنس 6نومبر کو منعقد ہوگی

جامع مسجد شہدائے ختمِ نبوت میں جید علمائے کرام، مشائخ عظام اور دانشور شرکت کر ینگے

چناب نگر (نامہ نگار) مرکز ختمِ نبوت جامعہ عثمانیہ ختمِ نبوت مسلم کالونی چناب نگر کے زیرِ اہتمام حسبِ سابق امسال بھی جامع مسجد شہدائے ختمِ نبوت چناب نگر میں 24ویں سالانہ آفتابِ نبوت کانفرنس 6 نومبر بروز جمعہ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگی، جس کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔کانفرنس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام، مشائخ عظام اور دانشور شرکت کریں گے اور اپنے خطابات میں مختلف دینی و اصلاحی موضوعات پر اظہارِ خیال کریں گے ۔ کانفرنس سے خصوصی خطاب ابنِ خطیب مولانا مظفر حمید وٹو فرمائیں گے ، جبکہ صدارت مرکز ختمِ نبوت چناب نگر کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی کریں گے ۔کانفرنس کی نقابت کے فرائض مولانا احسن رضوان عثمانی انجام دیں گے ، جبکہ انتظامی و نگرانی کے امور جامعہ عثمانیہ ختمِ نبوت چناب نگر کے ناظم صاحبزادہ مولانا قاری محمد سلمان عثمانی سرانجام دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...