درخت کاٹنے سے منع کرنے پر شہری کو کلہاڑی سے زخمی کر دیا
قمر الزمان نے ملزموں کو درخت کاٹنے سے روکا تو وہ طیش میں آ گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)درخت کاٹنے سے منع کرنے پر ملزمان نے شہری کو کلہاڑیوں کے وار کرکے لہو لہان کر دیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے وحید گارڈن کے قریب قمر الزمان نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کو گھر کے باہر لگا درخت کاٹنے سے منع کیا گیا تو ملز م طیش میں آگئے اور اس کے بھائی کو قابو کر لیا اور کلہاڑ ی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments