پٹرولنگ پولیس کی اکتوبر 2026ء کی کارکردگی رپورٹ جاری
692 مقدمات درج، 60 اشتہاری و مفرور ملزمان گرفتار،599 لٹر شراب برآ مد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن محمد طارق ملک نے ماہ اکتوبر 2026ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ریجن بھر میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام، شاہراہوں کو محفوظ بنانے اور مسافروں کو بروقت امدادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ۔فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پر مشتمل فیصل آباد ریجن میں ماہ اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر 692 مقدمات درج کیے گئے ، جن میں ضلع فیصل آباد کے 271، جھنگ کے 213، چنیوٹ کے 73 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 135 مقدمات شامل ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 38 اشتہاری مجرمان اور 22 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 34 مقدمات درج کیے گئے اور مجموعی طور پر 599 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 5 مقدمات درج کرکے 3 عدد 30 بور پسٹل، ایک 12 بور گن اور 12 گولیاں و کارتوس قبضے میں لے لیے گئے ۔مزید برآں، پولیس کارروائیوں کے دوران ایک مسروقہ موٹر سائیکل نمبر ARR/9274 اور 21 ہزار 100 روپے نقد رقم برآمد کی گئی، جبکہ ضلع فیصل آباد کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 595 کلوگرام مضرِ صحت اور مردار گوشت بھی قبضے میں لیا گیا۔شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت، رہنمائی اور بروقت مدد کے لیے پٹرولنگ پولیس نے ریجن بھر میں مجموعی طور پر 2 ہزار 91 افراد کو امداد فراہم کی۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے 61 تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments