کمال پور کے قریب کار الٹ گئی، ایک خاندان کے 5 افراد زخمی
تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے ہنڈا کار بے قابو ہو کر الٹ گئی،ہسپتال منتقل
ٹھیکریوالا،پینسرہ (نمائندگان دنیا )رنگ روڈ بائی پاس کمال پور کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد زخمی ہو گئے ، جنہیں ریسکیو ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رنگ روڈ بائی پاس، امین پور کمال پور روڈ پر رندھاوا چوک کے قریب ایک تیز رفتار ہنڈا کار سرگودھا روڈ کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں 50 سالہ طارق ولد افضل، 10 سالہ چند ولد شہباز، 12 سالہ اذان ولد شہباز، 10 سالہ ابراہیم ولد راشد اور 28 سالہ علی اکبر ولد شفیق شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا تعلق جھنگ روڈ کے علاقے چک نمبر 67 ج ب سدھار سے بتایا جاتا ہے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments