مسیحی برادری نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا :میاں اجمل

مسیحی برادری نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا :میاں اجمل

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور عبادت گاہوں کی حفاظت حکومت کی آئینی ذمہ داری

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اجمل آصف نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ملک کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ حکومت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ، بنیادی حقوق کی فراہمی اور انہیں مساوی شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب سے آئے ہوئے مسیحی برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میاں اجمل آصف نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی اور آئینی ذمہ داری ہے ۔ مسیحی برادری کی تعلیم، صحت، سماجی خدمات اور ملکی ترقی کے مختلف شعبوں میں خدمات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ بنیادی سہولیات شہریوں کو ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔میاں اجمل آصف نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...