اے سی کمالیہ کا فلور ملز کا دورہ، آٹے کے سٹاک کا جائزہ
شہر میں آٹے کی قلت نہیں ہونے دیں گے ، وافر مقدار میں فراہمی جاری : افتخار احمد
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے شہر کی مختلف فلور ملز کا دورہ کیا اور آٹے کے دستیاب اسٹاک، سپلائی اور مقررہ نرخوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے متعلقہ حکام سے معلومات بھی حاصل کیں۔دورے کے دوران الفتح فلور ملز کے چیف ایگزیکٹو اور صدر انجمن فلور ملز مالکان ایسوسی ایشن کمالیہ چوہدری افتخار احمد نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ علاقے میں آٹے کی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی اور شہر کی تمام دکانوں پر آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملز کی جانب سے آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے آٹے کی دستیابی اور فراہمی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments