غازی علم دین شہیدؒ عشقِ رسول ؐکا روشن ستارہ :علمائے کرام

غازی علم دین شہیدؒ عشقِ رسول ؐکا روشن ستارہ :علمائے کرام

ناموسِ رسالت ﷺ پر جان کا نذرانہ پیش کرکے عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا عملی ثبوت دیا

بلوچنی (نمائندہ دنیا ) غازی علم دین شہیدؒ فروغِ عشقِ رسول ﷺ کا روشن ستارہ اور عظیم عاشقِ رسول تھے ۔ انہوں نے ناموسِ رسالت ﷺ پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا عملی ثبوت دیا۔ ان کے کارنامے اور قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے ۔غازی علم دین شہیدؒ کے یومِ شہادت کے موقع پر  پروفیسر علامہ مولانا محمد اقبال اکرم، مولانا غلام حسین نقشبندی خطیب جامع مسجد صدیقیہ رضویہ اڈہ چوک کھرڑیانوالہ، حاجی محمد مدثر حمید فانی چیئرمین پریس کلب اور محمد طاہر حمید فانی سرپرستِ اعلیٰ پریس کلب کھرڑیانوالہ نے اپنے مشترکہ بیان میں انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ غازی علم دین شہیدؒ ایک عظیم مجاہد اور محافظِ ختمِ نبوت تھے ۔ انہوں نے ناموسِ رسالت ﷺ پر اپنی جان قربان کرکے عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا عملی ثبوت دیا۔ ان کا نام تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غازی علم دین شہیدؒ عشقِ رسول ﷺ کا استعارہ بن چکے ہیں۔ ان کی شہادت نے ملتِ اسلامیہ کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کی شمع روشن کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...