میاں طاہر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر منتخب، حلف اٹھا لیا

میاں طاہر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر منتخب، حلف اٹھا لیا

انتخابات میں فیصل آباد کو جماعت اسلامی کا شہر بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کا عزم

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے نومنتخب ضلعی امیر میاں طاہر ایوب نے ضلعی سیکرٹریٹ چنیوٹ بازار میں منعقدہ ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر جاوید قصوری، سابق ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ، جماعت اسلامی کے ذمہ داران، کارکنان اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔میاں طاہر ایوب نے امارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی، دعوتی اور عوامی خدمت کی تحریک ہے ، جس کا مقصد ملک میں قرآن و سنت کی روشنی میں عادلانہ نظام کا قیام اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔ ارکان جماعت اور قیادت نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

آنے والے بلدیاتی اور قومی انتخابات میں فیصل آباد کو جماعت اسلامی کا شہر بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امارت کوئی منصب نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری اور امانت ہے ، جسے اللہ تعالیٰ کی رضا، اخلاص اور باہمی مشاورت کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ جماعت اسلامی معاشرے کے محروم، مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بنتی رہے گی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر جاوید قصوری نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری ہے ۔ جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ اور متبادل تجاویز قومی معیشت کو بحرانوں سے نکالنے کا لائحہ عمل ہیں۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں عوام میں شعور بیدار ہوا ہے ۔ پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک بھی تحریک جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...