پراپرٹی کی خرید و فروخت میں شہری سے لاکھوں روپے کا فراڈ

پراپرٹی کی خرید و فروخت میں شہری سے لاکھوں روپے کا فراڈ

ملز موں نے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے لاکھوں روپے لیکر بوگس دستاویزات دیدیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے میں ثاقب نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم حاصل کر لی اور اس کے بدلے میں جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے اسے فراہم کردیئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...