فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 1800 کلو مضر صحت گوشت تلف
غیر قانونی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف دو مقدمات بھی درج
بھوانہ (نمائندہ دنیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چنیوٹ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت کی ترسیل ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 1800 کلوگرام ناقص اور مضر صحت گوشت قبضے میں لے کر تلف کر دیا گیا جبکہ غیر قانونی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف دو مقدمات بھی درج کروا دئیے گئے ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر چنیوٹ میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیصل آباد روڈ پر ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ناقص اور مضر صحت گوشت پکڑ لیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کا معائنہ کرنے کے بعد اسے انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیا،غیر قانونی طور پر گوشت کی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف دو مقدمات بھی درج کروا دیے گئے ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments