ٹوبہ :سپورٹس گالا ، خصوصی بچوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے

 ٹوبہ :سپورٹس گالا ، خصوصی بچوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے

50 اور 100 میٹر دوڑ، ریلے ریس، بال تھرو، سافٹ بال اور رسہ کشی کے مقابلے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر دنیا)خصوصی بچوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے اور ان میں خود اعتمادی و حوصلہ افزائی کو فروغ دینے کے لیے ضلعی سپورٹس گالا 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کے سات سپیشل ایجوکیشن اداروں کے طلبہ نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں، عزم اور حوصلے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔سپورٹس سٹیڈیم میں منعقدہ اتھلیٹکس مقابلوں میں سماعت، بصارت، ذہنی اور جسمانی معذوری کے حامل بچوں نے 50 اور 100 میٹر دوڑ، ریلے ریس، بال تھرو، سافٹ بال اور رسہ کشی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔خصوصی بچوں نے بھرپور جوش و جذبے اور خود اعتمادی کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کرتے ہوئے ثابت کیا کہ عزم اور حوصلہ ہو تو کوئی رکاوٹ کامیابی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن فیصل آباد ڈویژن آنسہ امجد اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل بھی مہمانان گرامی میں شامل تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...