اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا شوگر ملز کا دورہ، کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت
کمالیہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ٹو سٹار شوگر ملز کا دورہ کیا اور کرشنگ سیزن کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی او (IPWM)، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، سرکل انچارج اسپیشل برانچ اور اینٹی کرپشن کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے شوگر ملز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گنے کے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گنا فروخت کرنے والے کسانوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے شفاف اور مؤثر نظام وضع کیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments