ڈپٹی کمشنر محمد نعمان کا جھنگ بازار اور امین پور بازار کا دورہ
بازاروں کی خوبصورتی کے لئے جاری کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کر نے کا حکم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے جھنگ بازار اور امین پور بازار کا دورہ کیا اور بازاروں میں جاری بیوٹیفکیشن کے کاموں، صفائی ستھرائی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ بازاروں کی خوبصورتی کے لئے جاری کام مقررہ معیار کے مطابق تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مرکزی بازاروں کو خوبصورت، صاف ستھرا اور شہریوں کے لئے پرکشش بنانا ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کی نگرانی یقینی بنانے اور شہریوں کو بہتر ماحول اور سہولیات کی فراہمی کے لئےا اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انور علی کانجو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رنگزیب گورائیہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی سمیت متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments