موچی والا روڈ پر موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی میں تصادم، میاں بیوی شدید زخمی

 موچی والا روڈ پر موٹر سائیکل اور گدھا  ریڑھی میں تصادم، میاں بیوی شدید زخمی

گوجرہ (نمائندہ دنیا) موچی والا روڈ پر موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔۔۔

 جنہیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔چک نمبر 415 ج ب کا رہائشی فیاض احمد اپنی اہلیہ تسلیم طاہرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ موچی والا روڈ پر اڈا تن پلیاں کے قریب ان کی موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...