ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں جو مستقل ہوگا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
غیر ملکی میڈیا چینل ’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ان کی دلچسپی نہیں تھی، تاہم موجودہ ایرانی قیادت پہلے کے مقابلے میں زیادہ معقول ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے صرف ایک روز بعد ہی اس کی خلاف ورزی کر دی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے کا بنیادی مقصد اسے جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں انتہائی مقبول ہیں اور شاندار کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ میں کئی انتہائی قابل افراد موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments