26 اور 27ویں آئینی ترامیم کی مخالفت کی تھی، اب بے نقاب ہو رہی ہیں: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کی مخالفت کی تھی، اب سب کچھ بے نقاب ہو رہا ہے۔

میر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے اپنے برانڈز ہونے چاہئیں، ایسی مصنوعات تیار کی جائیں جو معیاری بھی ہوں اور سستی بھی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

انہوں نے ملک میں آر ایل این جی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کرکے ملک کا بیڑہ غرق کیا گیا، یہ معاہدے حکمران طبقے نے کیے جس کے اثرات آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت سے رابطے اور ملاقاتیں کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی مفاد کے لیے کرتے ہیں، جماعت اسلامی نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کی مخالفت کی تھی، اب ان ترامیم کے حوالے سے تمام معاملات بے نقاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات رکھنے والے لوگ تو عوام کو خون خرابے کی باتیں کرتے رہتے ہیں، جب کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...