آزاد کشمیر کی صورتحال کا حل سیاسی مذاکرات ہیں: سردار تنویر الیاس
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال کا حل سیاسی مذاکرات ہیں، بندوق اٹھانا اور ریاستی اداروں کے سامنے کھڑے ہونا کسی صورت درست نہیں۔
راولاکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ راولاکوٹ اور پونچھ کے عوام کو مشکلات سے نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے، عوام جس کرب اور پریشانی سے گزر رہے ہیں اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں مسلح جدوجہد اور ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف مسلح جدوجہد کسی صورت قابل قبول نہیں۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت اور سماجی حلقے اپنا کردار ادا کریں، راولاکوٹ اور پونچھ کے حالات بہتر بنانے کے لیے سیاسی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سردار حسن ابراہیم خان کے پلیٹ فارم سے دو روز بعد دوبارہ اجلاس ہوگا، آزاد کشمیر میں امن، استحکام اور عوام کے لیے پُرامن زندگی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments