غیر قانونی سلاٹر ہاؤس قائم کرنے والے 3 افراد گرفتار
فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی سلاٹر ہاؤس قائم کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ نشاط آباد کے مختلف علاقوں میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران تین افراد کو غیر قانونی طور پر سلاٹر ہاؤس قائم کرنے اور غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی خرید و فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو انسانی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments