گجرات کے لئے درجہ اول اور درجہ دوم اینٹوں کے ریٹس مقرر
ضلع گجرات کے لئے درجہ اول اور درجہ دوم اینٹوں کے ریٹس مقرر کردئیے گئے
گجرات ( نامہ نگار)ضلع گجرات کے لئے درجہ اول اور درجہ دوم اینٹوں کے ریٹس مقرر کردئیے گئے درجہ اول اینٹ کی قیمت7500 روپے فی ہزار جبکہ درجہ دوم اینٹ کی قیمت 6500 روپے فی ہزار مقرر کی گئی ہے ،نئی قیمتوں میں ٹرانسپورٹ چارجز بھی شامل ہو ں گے اور ان کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنرخرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم شہزاد نے ہدایت کی کہ بھٹہ خشت ایسو سی ایشن مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنائے خلاف ورزی کی صورت میں پرائس مجسٹریٹس کارروائی کے مجاز ہوں گے ۔