انسداد پولیو مہم کو 100فیصد کامیاب بنانا ہوگا :مہتاب اظہر

انسداد پولیو مہم کو 100فیصد کامیاب بنانا ہوگا :مہتاب اظہر

ڈینگی کے تدارک کیلئے حکومت کے جاری ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے

منڈی بہاؤالدین(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو سو فیصدکامیاب بنانے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے ،ڈینگی ایک کمیونٹی مرض ہے اس کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،انسداد ڈینگی کیلئے حکومت کے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔وہ ڈی سی آفس میں ضلعی انسداد پولیومہم کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی ، ڈی ایچ اوز ، ڈاکٹر فضل اعوان، ایم ایس ڈی ایچ کیواختر حسین بلوچ ،ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر م رافعہ ناہید،ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر صدف خالق ،ارسلان رؤف کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع میں انسداد پولیو مہم کے تمام اہداف کو کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے ۔ 17فروری سے 19فروری تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم میں274726 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں