غلام دستگیر خان کے بھائی اورخرم دستگیر کے چچا غلام قادر خان سپردخاک

غلام دستگیر خان کے بھائی اورخرم دستگیر کے چچا غلام قادر خان سپردخاک

سابق وفاقی وزیر وسینئر لیگی رہنما غلام دستگیر خان کے بھائی، رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان، کاشف صابر خان کے چچا، محمد احمد خان کے والد سابق میئر گوجرانوالہ غلام قادر خان کو بڑی تعداد میں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) مرحوم کا نماز جنازہ ممتاز عالم دین مولانا خالد حسن مجددی نے پڑھایا ، نماز جنازہ میں اراکین قومی اسمبلی محمود بشیر ورک، مدثر قیوم ناہرا،وزیر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی خان، وزیر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری اسماعیل گجر، سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر،ایم پی ایز حاجی عبدالرؤف مغل، توفیق احمد بٹ، عمران خالد بٹ، حاجی وقار احمد چیمہ، حاجی امان اللہ وڑائچ،میئر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام، ڈپٹی میئرز سلمان خالد پومی بٹ، رانا مقصود احمد، عاطف صابر خان، قاسم صابر خان، آصف صابر خان،محمد نعمان بٹ، شہباز خان، سابق ایم پی اے پیر غلام فرید،سٹی صدر پیپلز پارٹی میاں ودودالحسن ڈار سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا آج بعد نماز عصر 21A سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں