ڈپٹی کمشنر گجرات کا جہانگیر روڈ اور ماڈل بازار کا دورہ
رمضان بازار بہتر طریقے سے چل رہے ہیں ، لوگوں کو ریلیف دینا فرض :ڈی سی
گجرات(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ کا گزشتہ روز شاہ جہانگیر روڈ اور ماڈل بازار کا دورہ کیا اس موقع پر سینٹری انسپکٹر حاجی مشتاق حسین بٹ بھی ہمراہ تھے انھوں نے مختلف سٹالز پر جاکر اشیائے خوردونوش کا جائزہ لیا انھوں نے کہا کہ عوام کو آگے سے بہتر ریلیف دیاجائے کیونکہ گجرات شہر میں رمضان بازار بہتر طریقے سے چل رہے ہیں لوگوں کو ریلیف دینا اور اس پر عمل کرانا ہم سب کا اخلاقی فرض ہے چینی اور آٹا وافر مقدار میں لوگوں کو مل رہاہے لوگوں کی سہولیات کیلئے کرسیوں کا بندوبست بھی کررکھاہے ہم نے ہمیشہ ہی عوام کو ریلیف دینے کا عزم کررکھاہے اورکرتے رہیں گے کیونکہ رمضان بازار میں جس طرح تمام محکموں کے ملازمین اپنی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments