مون سون کی آمد،پرانی وبوسیدہ عمارتوں کی فہرستیں طلب

مون سون کی آمد،پرانی وبوسیدہ عمارتوں کی فہرستیں طلب

خستہ حال عمارتوں میں مقیم افرادکو کسی دوسری جگہ پر منتقل کیاجائیگا:ذرائع

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مون سون کی آمد کے پیش نظر ضلع گوجرانوالہ کی حدود میں قائم خطرناک بوسیدہ عمارتوں کے علاوہ تمام پرانی و تاریخی شکستہ عمارات کی فہرستیں طلب کر لی گئیں تاکہ سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کئے جائیں اور خستہ حال عمارتوں میں مقیم افراد کو بھی کسی دوسری جگہ پر منتقل کیا جاسکے ، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے محکمہ بلدیات’ اوقاف اورمحکمہ آثار قدیمہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ممکنہ سیلاب و طوفانی بارشوں کے پیش نظر گوجرانوالہ شہر و گردونواح میں تمام پرانی و تاریخی عمارتوں کے علاوہ رہائش گاہوں ’کاروباری ’تجارتی عمارتوں کی فوری ہنگامی فہرستیں مرتب کر کے ارسال کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں