بلدیاتی اداروں کی بحالی ، ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیم کا پہلا اجلاس

بلدیاتی اداروں کی بحالی ، ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیم کا پہلا اجلاس

چیف آفیسرزاپنے اداروں کے ، اثاثہ جات، ملازمین کی تعداد ظاہر کریں :ڈی سی

گجرات (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے تشکیل دی جانیوالی ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیم کا پہلا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر منعقد ہوا جس میں ٹیم کے ممبران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز افضل حیات تارڑ، ظہیر لیاقت، مئیر میونسپل کارپوریشن طاہر محمود مانڈہ، اپوزیشن لیڈر پرویز اختر پگانوالہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں سید ہاشم علی شاہ، اپوزیشن لیڈر شہباز بٹ، چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں شیخ محمد حفیظ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر مرزا حق نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل، چیف آفیسرز عثمان سرور، خاور گجر، عظمت فرید، مشرف بیگ و دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے ہدایت کی کہ چیف آفیسرز آئندہ اجلاس سے قبل اپنے اداروں کے ، اثاثہ جات، ملازمین کی تعداد، دستیاب وسائل اور ذمہ داریوں کی فہرست تیار کر کے پیش کریں، ان وسائل اور ذمہ داریوں کی تفصیلات مزید ر ہنمائی کیلئے حکومت پنجاب کو بھجوا دی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں