سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں ابتدائی طبی امداد ٹریننگ ورکشاپ

سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں ابتدائی طبی امداد ٹریننگ ورکشاپ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کی زیر نگرانی سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طالب علموں کیلئے پاکستان لائف سیورز پروگرام کے تحت ابتدائی طبی امداد ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

 گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز نظام آبادوزیر آباد، گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز گکھڑ، قائد اکیڈمی گکھڑ، الائیڈ سکول سوئی گیس روڈ کیمپس اور ماڈل ٹاؤن کیمپس میں اساتذہ اور طالب علموں کو پاکستان لائف سیورز پروگرام کے تحت ابتدائی طبی امدادکے حوالے سے تربیت دی گئی۔

جس کا مقصد دل اور سانس کی بحالی کا عمل، خون کے بہاؤکو روکنا اور مریضوں کو پیشہ ورانہ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا تھا ،اس موقع پر میاں رفعت ضیاء کا کہنا تھاکہ ریسکیو 1122کے تربیتی پروگرامز کا مقصد لوگوں میں شعور پیدا کر نا ہے کہ وہ اپنے گھر، دفاتر، محلوں اور سڑکوں پر ہر قسم کے حادثات پر قابو پاسکیں اورکم سے کم وقت میں لوگوں کی زندگی بچانے میں ریسکیو1122کا ساتھ دیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں