حافظ آباد: 11غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا

حافظ آباد: 11غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر علی عمران چدھڑنے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا جبکہ ایجنسی مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی میں استغاثے جمع کروا دیئے گئے ۔

حافظ آباد میں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر سول ڈیفنس کی جانب سے غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس علی عمران نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارر وائیاں کرتے ہوئے 11غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی میں استغاثے جمع کروا دیئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں