ڈسکہ :دھول اڑاتی ٹریکٹر ٹرالیوں سے شہریوں کی گندگی اجیرن
منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار )نہر بی آر بی ڈسکہ کی پٹڑی پر مٹی سے بھری ٹریکٹرٹرالیو ں سے اڑنے والی دھول نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کردیا ،کچی پٹڑی سے گزرنے والی ٹریکٹرٹرالیوں نے زندگی اجیرن بنا دی ۔
شہری دھول کی وجہ سے مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ،بغیر ترپال مٹی سے بھری ٹریکٹرٹرالیاں دھول اڑاتی پھر رہی ہیں، بعض اوقات دھول کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار حادثات کاشکار ہو جاتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔