راہوالی :مسافر کوچ کی ٹکر بیوی جاں بحق ، خاوند زخمی

 راہوالی :مسافر کوچ کی ٹکر   بیوی جاں بحق ، خاوند زخمی

راہوالی (نمائندہ دنیا )موٹر سائیکل سوار میاں بیوی مسافر کوچ کی زد میں آگئے ، خاتون جا ں بحق ہو گئی ۔

محلہ قادری دربار راہوالی کا رہائشی فواد احمد بیوی صفیہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل گکھڑ جارہاتھا کہ بدوکی گوسائیاں موڑ کے قریب کوچ نمبر جے جی 4069کی زد میں آگئے ، دونوں شدید زخمی ہوگئے مگر صفیہ بی بی ہسپتال لے جاتے دم توڑ گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں