تھانوں میں کھڑی موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں سکریپ بننے لگیں

تھانوں میں کھڑی موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں سکریپ بننے لگیں

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی سمیت ضلع بھر کے تھانوں میں کھڑی کروڑوں روپے کی موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں سکریپ کا ڈھیر بن گئیں۔۔

 ضلع بھر کی پولیس کی جانب سے ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں چھینی گئی موٹر سائیکلیں،گاڑیاں ودیگر مال مقدمات میں ملزموں سے برآمد کرکے مختلف پولیس سٹیشنوں میں کھڑی کر دی ہیں۔سالہا سال سے تھانوں کے اندر کھڑی گاڑیوں کے انجن،ٹائر،لائٹیں ودیگر ضروری سامان اتار کر غائب کر دیا گیا ۔ڈاکوؤں ،وچوروں سے برآمد کی گئیں گاڑیاں مالکان تک نہ پہنچنے کی وجہ سے موسمی تبدیلی اور بارشوں سے زمین سے اگنے والے پودوں میں چھپ گئی ہیں ،ان کی باڈیاں زنگ آلودہوکر سکریپ بن گئی ہیں جو ڈینگی لاروے اور مچھروں کی پرورش کی آماجگاہیں بن گئی ہیں ۔تتلے عالی ودیگر علاقوں کے مکینوں نے برآمد کی گئیں موٹر سائیکلوں،کاروں کو مالکان کے حوالے کرنے اور لاوارث موٹر سائیکلوں کی اوپن نیلامی کا مطالبہ کیا ہے ۔تتلے عالی پولیس حکام نے بتایا کہ نیلامی ان کے اختیارات میں نہیں بلکہ سیشن کورٹ کی جانب سے ملنے والے احکامات کی روشنی میں ہی مذکورہ موٹر سائیکلوں،گاڑیوں کو اوپن نیلامی کے ذریعے فروخت جا سکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں