11محکمے گیپکو کے19کروڑ80لاکھ روپے کے نادہندہ،بجلی منقطع کرنے کا مراسلہ

11محکمے گیپکو کے19کروڑ80لاکھ روپے کے نادہندہ،بجلی منقطع کرنے کا مراسلہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن کے 11صوبائی محکمے گیپکو کے 19 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے۔۔

، گیپکو نے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر محکموں کے سربراہوں کو بجلی کے کنکشنز منقطع کرنے کیلئے مراسلہ بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذمے گیپکو کے 23 لاکھ روپے ،محکمہ واسا کے ذمے 9 کروڑ 76 لاکھ روپے ہیں، ٹی ایم اے سیالکوٹ کے ذمے ایک کروڑ 67 لاکھ ،ٹی ایم اے وزیر آباد کے ذمے 27 لاکھ روپے ،ٹی ایم اے ڈسکہ کے ذمے 11لاکھ روپے ،ٹی ایم اے گجرات کے ذمے 3کروڑ 12لاکھ روپے ،ٹی ایم اے کھاریاں کے ذمے 96 لاکھ،ٹی ایم اے قلعہ دیدار سنگھ کے ذمے 13لاکھ ،ٹی ایم اے اروپ ٹائون کے ذمے 10لاکھ،ٹی ایم اے نندی پور کے ذمے 16 لاکھ،ٹی ایم اے سمبڑیال کے ذمے 3کروڑ 39 لاکھ روپے واجب الادا ہیں ۔ گیپکو نے تمام نادہندگان محکموں کو جون میں ادائیگی کی ڈیڈ لائن دیدی۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کے تمام کنکشنز منقطع کرد ئیے جائینگے ، نادہندگان میں محکموں کے افسر وں کے دفاتر اور رہائش گاہیں بھی شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں