انسداد سموگ کیلئے کارروائیاں:آلودگی پھیلانے والے 405صنعتی یونٹس سیل

انسداد سموگ کیلئے کارروائیاں:آلودگی پھیلانے والے 405صنعتی یونٹس سیل

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ کو سموگ سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ ماحولیات نے کارروائیاں تیزکردیں ۔۔

،، 910صنعتی یونٹس، فیکٹریوں، بھٹیوں اور دیگر عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آلودگی کا باعث بننے والے 405 صنعتی یونٹس سیل کر دیئے جبکہ 49 مقدمات بھی درج کئے گئے ،تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث گوجرانوالہ شہر کو اسموگ سے محفوظ رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے . سیکرٹری آر ٹی اے اور محکمہ ماخولیات کی جانب سے کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے .محکمہ ماحولیات کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور910 صنعتی یونٹس چیک کئے گئے .آلودگی کا سبب بنے والے 405 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا اورجرمانے عائد کئے گئے ، بھٹوں کے خلاف 844کارروائیاں کی گئیں اور آلودگی کا باعث بننے والے 135 بھٹے سیل کئے گئے ،23 ایف آئی آرز درج اور 38لاکھ79 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 90 لاکھ 74ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے جبکہ 706گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات چودھری امتیاز کا کہنا تھا کہ سموگ کا سبب بننے والی فیکٹریوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور مالکان کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں